کھیلوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے : محمود خان
مٹہ (نما ئندہ پاکستان) کھیلوں کو فروغ دینا پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہیں، صوبائی وزیر محمود خان BSL کا فائنل میچ ہارون غوری بہاہ اور درشخیلہ الیون کی درمیان کھیلا گیا جس میں بہاہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 115 رانز کا ہدف دیا جس کودرشخیلہ الیون نے 10 اوور میں پورہ کرنا تھا جس کے مقابلے میں درشخیلہ الیون نے صرف 83 رانز بنائے۔ 32 رانز پر ہارون غوری بہاہ نے فائنل میچ اپنے نام کردیا۔مٹہ بہا سپرلیگ کے جاری ٹورنمنٹ کے فائنل میچ کے مہمانی خصوصی صو بائی وزیر کھیل وثقا فت میو زیم امور نو جوانان محمود خان کہا کہ صو بائی حکو مت عوام کی فلا ح و بہبود پر اربوں روپے خر چ کر رہے ہیں ، اس طر ح خیبر پختونخواہ میں110 کھیلو ں کیلئے گراؤنڈ بنا رہے ہیں جس میں 38 تیار ہوچکے ہے اور باقی مئی کے آخر میں مکمل ہوجائیگے ۔ اس کے علاو تحصیل مٹہ میں سپورٹس کمپلکس بنایا جائے گا جس سے کھیلوں کو فروغ ملے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبے بھر میں ترقیاتی کام کی ہیں جس سے مخالفین کے ہوش اڑگئی ہیں ۔یوتھ پہلے بھی پاکستان تحریک کے ساتھ تھی اور آئندہ بھی ہوگی اپنے زہنوں سے یہ خیال نکلادے کہ یوتھ بدل جائے گی بلکہ یہ نوجوان ائندہ الیکشن میں ثابت کردینگے ملک میں اگلاحکومت پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا جس طرح ہر دور میں نوجوانوں نے قربانی دے ہیں اور اپنے ملک کے ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہیں اسطرح ائندہ یہ نوجوان کپتان کے کھلاڑے ووٹ کے زریعے تبدیلی لائینگے،مٹہ بہا BSL فا ئنل میچ کے تقریب میں چیر مین کمیٹی فر ما ن علی کارکر دگی کو سرہا تے ہو ئے صو بائی وزیر نے ایک لاکھ جبکہ وینر ٹیم کیلئے 30 ہزار اس طر ح رانیر ٹیم کیلئے 20 ہزار میچ کے دوارن شمع پبلک سکول کے بچوں نے بیسٹ فارفرمنس کرنے والوں کے لئے 20 ہزار اورکومنٹیٹر 10 ہزار روپے کا اعلان کیا۔فائنل میچ کے کھلاڑیوں میں صوبائی وزیر محمود خان ، پاک فوج کے کرنل کامران راشید، اور ناظمین علاقہ نے انعامات اور کیش پرائز تقسیم کی۔