بجلی دو ووٹ لو،اہلیان گوہل نے امیدواروں سے مطالبہ کردیا

بجلی دو ووٹ لو،اہلیان گوہل نے امیدواروں سے مطالبہ کردیا

لاوہ(تحصیل رپورٹر) بجلی دو۔۔ ووٹ لو اہلیان گوہل کا پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق اہلیان گوہل کے ایک وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی ہمیں بجلی کی سہولت فراہم کرے گی ہمارے ضمیر کا فیصلہ اسی پارٹی کے نامزد امیدوار کے حق میں ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ دس سال پنجاب اور اب پانچ سال وفاق اور پنجاب میں حکومت مکمل کرلی ہے مگر اب تک بجلی کی بنیادی سہولت تا حال میسر نہ ہوسکی۔چئیرمین یوسی لاوہ رورل اور وائس چیئرمین یوسی لاوہ رورل نے متعدد بار یقین دہانی کرائی مگر تاحال اہلیان گوہل کو بجلی کی بنیادی سہولت میسر نہ ہو سکی جس پر اہلیان گوہل میں آئے روز مسلم لیگ(ن) کے خلاف نفرت بڑھتی چلی جا رہی ہے گوہل کے وفد نے چیئرمین یوسی لاوہ میاں نذیر عالم اور وائس چیئرمین ملک جاوید اقبال سمیت دیگر حکام و منتخب نمائندگان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بجلی کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...