ڈیرہ پولیس کی کارروائی ،اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار

ڈیرہ پولیس کی کارروائی ،اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر (ر)یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ محمد نواز کا پولیس نفری کے ہمراہ مریالی ،بلال آباد اور وانڈہ موچیاں والا میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران اسلحہ برآمد کر کے چار ملزمان برآمد کر لئے ،رینٹ کاروں کی ناقص سیکورٹی پر چاررینٹ کار مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا جبکہ مریالی میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ مریالی میں کاروائی کے دوران جمشید سیال سکنہ جھوک ترین سے ایک پستول اور پانچ کارتوس جبکہ ارشد سکنہ عید گاں مریالی سے ایک پستول اور پانچ کارتوس برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیئے ،بلا ل آباد میں فرحان سکنہ نواب سے ایک پستول اور چار کارتوس ،وانڈہ موچیاں والا میں عمران سے ایک پستول و چار کارتوس برآمد کر کے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ناقص سیکورٹی پر رینٹ کار کے چار مالکان رحمت اللہ، شکیل ،عتیق الرحمان اور منشی شاہ کو گرفتار کر لیا مریالی میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم جمیل بلوچ کو پناہ دینے پر اسکے بھائی نظر ولد حسین بخش سکنہ مریالی کو گرفتار کر لیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر