ناظم آباد پولیس کی کارروائی ،5ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر) ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد پولیس نے مختلف کارروائیں کے دوران 2ڈکیتوں سمیت 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ڈکیت جہانزیب اور فیاض کے قبضے سے ایک پستول اور شریف آباد سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے ۔ایک دوسری کارروائی میں پولیس نے تین منشیات فروشوں امجد اصغر ،فرخ علی اور اعظم لنگڑا کو دھر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے ہیروئن کے 75ٹوکن برآمد ہوئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔