عمران سومرو کی اے پی این ایس کے عہدیداروں کو مبارکباد

عمران سومرو کی اے پی این ایس کے عہدیداروں کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات سندھ عمران عطاء سومرو اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہان نے پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے مبارک باد کے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری پاکستانی معاشرہ کا سرمایا ہے۔ کیونکہ صحافی برادری عوام کو تعلیم ، صحت، معاشرتی ، سیاست اورمختلف شعبوں کے متعلق آگاہی دیتی ہے۔انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر