بجلی کے بل ادا کرنیوالے صارفین کو بجلی دیں گے ،چیف ایگزیکٹیو پسکو

بجلی کے بل ادا کرنیوالے صارفین کو بجلی دیں گے ،چیف ایگزیکٹیو پسکو

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبر پختونخواہ شبیر احمد تنولی نے کہا ہے کہ بجلی کے بل دینے والے صارفین کو بجلی دینگے ہر دو تین ماہ کے بعد عوام کے بجلی کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری لگائی جائیگی اور غلط جرمانے بند کر دیئے ہیں صرف چوروں پر جرمانے ہونگے،مالی مسائل کا سامنا ہے اگر مالی مسائل حل ہوگئے تو جلد ہی پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان سرکل کا قیام عمل میں لائیا جائیگا واپڈا ملازمین کے بچوں کو پچیس فیصدکوٹہ کے مطابق بھرتی کیا جائیگا ڈیرہ اسماعیل خان میں ہر فیڈر پر دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیسکو آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ای بنوں سرکل نورا للہ خان ،ایکسین پیسکو رولر ڈویثرن حزب اللہ خان محسود اور ایکسین پیسکو سٹی ڈویثرن شوکت اللہ خان ،چیئر مین محمد نواز گنڈ ہ پور ،چیئر مین فرید اللہ شاہ ،عظمت خان ،حاجی محمد افضل اور چیئر مین بشیر خان کے علاوہ تاجران ،شہریوں اور صحافیوں سمیت تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز بلوچ ،ناظم محمد حنیف پیپا ،چوہدری جمیل احمد ،سہیل احمد اعظمی ،اللہ بخش سپل ،ملک اکرام ایسر ،ابراہیم لاہوری ،اشفاق چغتائی اور حاجی خالد ناز سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ،لوگوں نے کھلی کچہری میں پیسکو کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کیئے جنکے حل کیلئے چیف ایگزیکٹیو پیسکو نے موقع پر احکامات جاری کیئے ،چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبر پختونخواہ شبیر احمد تنولی نے کہا کہ اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے صوبہ بھر میں فوٹو بلنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے بجلی کی چوری کے لئے بعض علماء کے فتوے جائز نہیں جو واپڈا اہلکار کام نہیں کریگا اسکو گھر بھیجیں گے 87سب ڈویثرن میں گاڑیاں نہیں ہیں مالی مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ پندرہ دن میں ٹرانسفارمرز کے مسئلہ کے حل کیلئے ہر ڈویثرن کو پانچ سے چھ نئے ٹرانسفارمر دیئے جائیں گے اور بعدا زاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے ملک بھر سے فروری2018تک لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کے اعلان پر عمل کر رہے ہیں اور انشاء اللہ 2018میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر لیا جائیگا نئے گریڈ سٹیشنز اور نئے فیڈرز کے قیام کیلئے مالی مسائل کا سامنا ہے سوات ،ہزارہ،اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بعض علاقوں سے ہمیں بجلی کے بل مل رہے ہیں عوام الناس بجلی چوری کے خاتمے میں پیسکو سے تعاون کرے اب تک ناقص کارکردگی اور شکایات کی بناء پر ایک ایکسین اور پانچ ایس ڈی اوزکے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو سو بیس کے وی کے گرڈ سٹیشن کے قیام سے گرڈ سٹیشن میں موجود اوور لوڈ ٹرانسفارمر سے لوڈ کم ہوجائیگا اور اس سے بہت سارے مسائل حل ہونگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر