پورن ،پی ٹی آئی مخالفین کی وکٹیں گرانے میں مصروف

پورن ،پی ٹی آئی مخالفین کی وکٹیں گرانے میں مصروف

پورن(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف شانگلہ میں مخالفین کی وکٹیں گرانے میں مصروف پشلوڑ میں ن لیگ کو ایک اور دھچکہ سینکڑوں افراد خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل تقریباََ پورے گاؤں کے ستر خاندانوں نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ،ہماری ریکارڈ ترقیاتی کاموں کیوجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہے ہم نے شانگلہ کی پسماندگی خاتمے کا تہییہ کررکھاہے مخالفین نے ماضی میں بھی عوام کو الیکشن کے دنوں میں نوکریوں کا جھانسہ دیا تھا اور اب بھی نوکریوں کا جھانسہ دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام ا ب کسی کے جھوٹے وعدوں اور نعروں میں نہیں آئینگے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم کا پشلوڑ میں شمولیتی تقریب سے خطاب انہوں نے دعوایٰ کیا کہ اگر این این اے ،ڈسٹرکٹ ناظم اور تحصیل ناظم نے میرے ترقیاتی کاموں کا تیسرا حصہ ترقیاتی کام کئے ہیں تو میں اپنے سیٹ سے استعفیٰ دونگا اس موقع پر تاجمین ،عالم زیب اور سیف الرحمان نے اور دیگر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر پاکسان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر