گورنر پنجاب رفیق رجوانہ 3روزہ دورہ پر ملتان پہنچ گئے، آج سرکٹ ہاؤس میں وفود سے ملاقاتیں کرینگے

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ 3روزہ دورہ پر ملتان پہنچ گئے، آج سرکٹ ہاؤس میں وفود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ملتان کے 3روزہ دورہ پر گذشتہ روز ملتان پہنچ گئے گورنر آج 2اپریل اتوار کو یونین کونسل 18کے سابق یونین کونسل ناظم شیخ نسیم اور ان کے ہمراہ وفد سے اور ڈیرہ غازیخان سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر مرزا خان تالپور اور ان کے وفد سے سرکٹ ہاؤس ملتان میں ملاقاتیں کریں گے۔ جبکہ وہ شام کو ممبر قومی اسمبلی سعود مجید کے بھائی کے بہاولپور میں دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دریں اثناء گورنر کے دورہ ملتان کے سلسلے میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے متوقع روٹس پر گذشتہ روز صفائی کے خصوصی اتظامات کیے گئے تھے۔ عملہ اور مشینری شام تک مختلف سڑکوں کی صفائی میں مصروف رہا جبکہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے روٹس پر شعبہ انفراسٹرکچر اور ریگولیشن کا سٹاف تعینات کیا گیا تھا اور تجاوزات ہٹانے کیلئے ٹیمیں اور مشینری بھی متحرک رہی۔
گورنر