سعودی ایئر لائن کی پہلی پرواز ملتان سے مسافروں کو لیکر جدہ پہنچ گئی

سعودی ایئر لائن کی پہلی پرواز ملتان سے مسافروں کو لیکر جدہ پہنچ گئی

ملتان(جنرل رپورٹر)سعودی عریبین اےئر لائن کی پہلی پرواز گزشتہ روز ملتان کے مسافروں کو لے کر جدہ پہنچ گئی ‘ملتان سے پروازوں کے آغاز کی تقریب میں سعودی اےئر لائنز کے کنٹری منیجر عادل السدوخی نے ایل ایم کیو روڈ پر واقع فیصل آرکیڈ میں سٹی ٹکٹ آفس کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عادل السدوخی نے کہا کہ پاکستان میں ملتان ہمارا پانچواں سٹیشن ہیں اس سے قبل چار (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

شہروں سے سعودی اےئر لائنز کی پروازیں جدہ‘ مدینہ اور ریاض کے لئے بھجوائی جارہی ہیں ‘اتنے کم وقت میں اتنی بڑی کامیابی پر پورا سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے ‘ سعودی اےئرلائنز زائرین کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او ضمیر احمد نے کہا کہ اڑھائی کروڑ سے زائد آبادی کے خطہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی سہولت کے لئے سعودی اےئر لائنز نے پروازوں کا آغاز کیا ہے امید ہے ہم مسافروں کو مذکورہ سہولیات میسر کرسکیں گے اس موقع پر ڈائریکٹر مسز سروش رحیم‘ جنرل منیجر ملتان حسیب جعفر‘ وی پی جنوبی پنجاب محمد شہباز ‘ایریا سیلز منیجر عرفان عباس خٹک‘ برانچ منیجر عمیر ملک بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ملتان سے جدہ کے لئے دوسری پرواز کل جمعرات کو روانہ ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر