معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ، نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، نوید ارائیں

معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ، نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، نوید ارائیں

ملتان(جنرل رپورٹر، خبر نگار)محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئرکمپلیکس میں شمع بناسپتی کے اشتراک سے یوم والدین اور سالانہ رزلٹ کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمانان خصوصی میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان غلام اصغر جلبانی، پروفیسر فرخندہ ممتاز تھے جبکہ صدارت بانی ادارہ محمد قائم خان کرمانی نے کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر ملتان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

نوید الحق ارائیں نے کہاکہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ، ان کی بہترین تعلیم و تربیت کرکے کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر نابینا افراد کی تعلیم و تربیت کرکے ملک و قوم کی خدمت کر رہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ محنت کرتے ہیں وہی زندگی میں آگے بڑھتے ہیں انسان تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں مقام پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کو یہ پیغام دیا کہ وہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارہ نے نابینا افراد کی زندگی میں انقلاب برپا کیا ہے اور بھیک جیسی لعنت سے محفوظ کرکے باعزت مقام دلوایا ہے۔غلام اصغر جلبانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ادارہ محدودوسائل کے اندر رہتے ہوئے بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے۔ادارہ کے بانی قائم خان کرمانی اور سعدیہ کرمانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ انکی بے لوث کاوشیں رائیگاں نہیں جارہی بلکہ ان کے اقدامات سے نابیناؤں افراد میں انقلاب بر پا ہو رہاہے جو کہ خوش آئند بات ہے انہوں نے کہاہے کہ سوشل ویلفیئر ملتان نابیناافراد کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہے جب بھی نابیناکو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیس آیا تو سوشل ویلفیئر ملتان ان کی پشت پر موجود ہو گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد قائم خان کرمانی بانی ادارہ نے کہا کہ ادارہ کے سرپرست میاں احسن رشید معذور افراد اور دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کررہے ہیں اور آج یہ ادارہ جو ترقی کررہا ہے وہ اُنہی کی معاونت اور سرپرستی کا نتیجہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعدیہ کرمانی (ڈائریکٹر ادارہ ) نے سکول کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے نابینا افراد کو فعال کرنا اور معاشرے میں باوقار مقام دلانا اور انشاء اللہ ہم اس عزم کیلئے کوشاں رہیں گے۔ آخر میں مہمانان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پرپروفیسر یعقوب رضوی، پروفیسر فرخندہ ممتاز، نعیم احمد، احمد چشتی، آسیہ رفیق ، پرنسپل ادارہ سدرہ ناز ،محمد نصرُاللہ ،سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا اس موقع پر سٹاف کوعزازی شیلڈز سے نوازا ۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلو اور خاکے پیش کیئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر