ٹھیکیدار فرموں کی عدم دلچسپی،ضلع ملتان کے گندم خریداری مراکز پر پلنتھوں کی تیاری کے ٹینڈرنہ ہوسکے

ٹھیکیدار فرموں کی عدم دلچسپی،ضلع ملتان کے گندم خریداری مراکز پر پلنتھوں کی ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ٹھیکدار فرموں کی عدم دلچسپی کے باعث ضلع ملتان کے گندم خریداری مراکز پر پلنتھوں کی تیاری کے ٹینڈر نہ ہوسکے اس ضمن میں محکمہ خوراک کی جانب سے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

گندم خریداری مراکز پرگندم سٹوریج کیلئے پلنتھ تیار کرنے کیلئے خواہشمند ٹھیکدار فرموں سے ٹینڈر حاصل کرنے اور جمع کرانے کی تاریخ 31مارچ مقرر کی گئی تھی مگر ضلع ملتان کیلئے کسی بھی خواہشمند فرم یا ٹھیکدار نے ٹینڈر حاصل کرنے یا جمع کرانے کے عمل میں حصہ نہیں لیا جس کے باعث ٹینڈر منسوخ کردیئے گئے ہیں اس ضمن میں ٹھیکدار وں کا کہنا ہے کی محکمہ بلڈنگ کی جانب سے پلنتھ کی تیاری کا تخمینہ 48سے 52ہزار روپے لگایا گیا ہے مگر محکمہ خوراک یہ پلنتھ 32سے34ہزار روپے میں تیا رکروانا چاہتا ہے جس کے باعث انھوں نے ٹینڈر وں کا بائیکاٹ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر