محکمہ مال کے پٹواریوں کا محکمہ خوراک کو خسرہ گرداوری کی فہرستیں فراہم کرنے سے انکار

محکمہ مال کے پٹواریوں کا محکمہ خوراک کو خسرہ گرداوری کی فہرستیں فراہم کرنے ...

ملتان( سپیشل رپورٹر) محکمہ مال کے پٹواریوں نے گندم خریداری سکیم2017-18ء کیلئے محکمہ خوراک کو خسرہ گرداوری کی فہرستیں فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے اس ضمن میں انجمن (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

پٹواریان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کا فیلڈ سٹاف محکمہ مال کی جانب سے مرتب کردہ خسرہ گرداوری کی فہرستوں میں ٹمپرنگ کرتاہے اور سارا ملبہ پٹواریوں پر ڈال دیا جاتاہے انجمن پٹواریان کا کہنا ہے کہ جب تک پٹواریوں کو اس حوالے سے تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک وہ خسرہ گرداوری فراہم نہیں کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر