نواز شریف علیل ،بغیر پروٹوکول ہسپتال پہنچ گئے ڈاکٹروں نے رپورٹس کلیئر قرار دیکر گھر جانے کی اجازت دیدی
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم نواز شریف علیل ہوگئے ،ہفتہ کی صبح طبیعت ناسازی کے باعث بغیر سکواڈ لئے نجی ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے سٹی سکین اور ضروری ٹیسٹ لئے اور رپورٹ کو کلیئر قرار دیکر گھرجانے کی اجازت دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے پیٹ میں معمولی درد کی تکلیف ہوئی جس کے بعد وہ بغیر سکواڈ لئے فوری طور پر لاہور کے علاقے گلبرگ کے ایک نجی ہسپتال پہنچے جہاں پر ڈاکٹروں نے ان سی ٹی سکین کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی لئے ،بعد ازاں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ رپورٹ کو کلیئر قرار دیکر وزیر اعظم کو گھر جانے کی اجاز ت دی ۔
نواز شریف