جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور کا 29واں اجتماع، فضلاء کی دستار بندی

جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور کا 29واں اجتماع، فضلاء کی دستار بندی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جامعہ عبداللہ بن مسعود خانپور کے انتیسوایں سالانہ عالمی اجتماع کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔اجتماع گاہ پورے شہر کا منظر پیش کر رہی تھی جامعہ سے درس نظامی کی تکمیل کرنے والے علماء کو جے یو آئی پنجاب کے امیر (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الر حمن در خواستی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا سبق پڑھایا ہزاروں شرکاء سے دین اور دینی اداروں سے وابستہ رہنے کا عزم لیا ۔جمہوریہ مصر کیقراء الشیخ نصر الطاروطی ۔الشیخ محمد حسن الخیاط ،الشیخ محمد السامح احمد زینہ۔نے اجتماع میں اپنے مخصوص انداز میں عجب سماں باندھے رکھا ہزاروں شرکاء جھوم اُٹھے،اجتماع سے پاکستان کے نامور علماء جے یو آئی پاکستان کے سر پر ست اعلیٰ مولانا پیر سیف الرحمن درخواستی ،خانقاہ کندیاں شریف کے سجادہ نشین خواجہ خلیل احمد ، جامعہ معہد الفقیر اسلامیہ جھنگ کے شیخ الحدیث مولانا حبیب اللہ نقشبندی ،پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئر مین مولانا عبد الکریم ند یم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ اور وطن عزیز کے دینی و اسلامی تشخص کے بقا ء کیلئے ہر مسلمان کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اغیار کے ایجنڈے پر دینی مدارس علماء طلباء اور دینی طبقات سے معاندانہ رویہ کا سلسلہ بند کیا جائے ، جے یو آئی (س) پاکستان کے مر کزی ناظم مفتی محمد اسعد درخواستی نے اپنے خطاب میں سانحہ پارا چنار کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،پاکستان کے بزرگ خطیب مولانا عبید الرحمن ضیاء، مولانا عمر فاروق تونسوی مولانا قاری عبد الخالق علی پوری،و دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیادی اساس ہے،اجتماع سے شیخ الحدیث مولانا غلام رسول ڈی جی خان،شیخ الحدیث مولانا امان اللہ کوئیٹہ،جے یو آئی (س) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی خلیل الرحمن سراجی،وفاق المدارس العر بیہ کے ضلعی مسؤل مولانا عامر فاروق عباسی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مفتی محمد راشد مدنی ،مدرسہ فیض الاسلام جیٹھہ بھٹہ کے مہتتم مولانا حبیب الر حمن رحمانی مولانا محمد ابو بکر کراچی و دیگر علماء نے بھی خطاب کیا ،درس نظامی کی تکمیل کرنے والے فضلاء کی شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی مولانا خواجہ خلیل احمد مولانا پیر سیف الرحمن درخواستی، مولانا خواجہ عزیز احمد بہلوی ،مولانا مفتی عبد الستار ،مولانا حبیب اللہ نقشبندی ،مولانا عبدالکریم ندیم ،۔مفتی محمد اسعد درخواستی مولانا نسیم احمد صدیقی،ودیگر علماء نے دستار بندی کرائی،اسٹیج پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں غوث محمد ،میاں محمد خالد دین پوری،میاں عبدالجلیل دین پوری ،مولانا محمد ارشد درخواستی، مولانامحمد احمد ندیم ،مولانا سیف اللہ عظیمی، مولانا عبید الر حمن در خواستی، مولانا قاضی رفیق احمد ،مولانا محمد محسن،مولانا محمد احمد درخواستی ،مولانا عبدالشکور دین پوری ،میاں شکیل دین پوری ،مولانا عرفان اللہ اختر،مولوی انس نسیم درخواستی ،مولانا اسامہ اعوان ،حافظ صہیب اعوان ،پیر قاری محمد اسلم گبول ، قاری معاویہ قادر ڈاہر ،ودیگر دینی سیاسی سماجی شخصیات کثیر تعداد میں موجود تھیں ، بعد نماز مغرب سجادہ نشین مسکین پور شریف مولانا پیر محمد شاہ نقشبندی، مجلس ذکر کرائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر