مسلم لیگ ن ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم ہے، فیض الحسن

مسلم لیگ ن ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم ہے، فیض الحسن

فتح پور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک سے اندھیرے بھگا نے،عوام کی حالت بدلنے اور ترقی و خوشحالی کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،ورثے میں ملنے والے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے،عام انتخا بات 2018ء سے قبل لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جا ئیگا،مشرف اور سابقہ پی پی پی گورنمنٹ نے اس با بت مجرمانہ غفلت،لا پروائی و سنگین نا اہلی کا مظا ہر ہ کیا، ان (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

خیا لات کا اظہار مقامی ایم این اے (ن) لیگ صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز فتح پور کے نواحی گا ؤں چکنمبر90/ML میں بجلی سپلائی کے منصوبے کی تقریب اور (ن) لیگی رہنما ؤں چوہدری رمضان جانو گجر،سمیع اللہ صدیقی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔اس موقعہ پر چیئر مین بلدیہ فتح پور چوہدری اظہار کاہلوں،وائس چیئر مین میاں جاوید اصغر،چوہدری غلام رسول ، چوہدری محمد حسین گجر،سید الطاف شاہ،رانا اکبر،رانا عبد الرؤف،چوہدری شاہنواز گجر،چوہدری امیر گجر،محمد سعید اور اہل علاقہ بھاری تعداد میں موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر