ڈاکٹر جاوید صدیقی،چیف انجینئر میپکو کے مابین جھگڑا ،فریقین اپنے اپنے موقف پر قائم پیپلزپارٹی کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

ڈاکٹر جاوید صدیقی،چیف انجینئر میپکو کے مابین جھگڑا ،فریقین اپنے اپنے موقف ...

ملتان( خصوصی رپورٹر)سابق ایم پی اے ڈاکٹرجاوید صدیقی اور چیف انجینئر میپکو محمود احمد خان کے مابین ہونیوالے جھگڑے میں فریقین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جھگڑے کا معاملہ اعلیٰ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی پی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی4اپریل کو برسی کے بعد سخت رد عمل سامنے لایا جائیگا۔ پی پی پی کی مقامی قیادت نے چیف انجینئر اور ایڈیشنل ایس ڈی او سٹی ڈویڑن دونوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن اپنے چیف انجینئر کے دفاع میں کھڑی ہے اور آخری حد تک جانے کو تیار ہے۔ آئندہ چند روز اس حوالے سے اہم ثابت ہونگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر