پاکستان کو دہشتگردی کے ذریعے خانہ جنگی کیطرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے،علامہ مظہر عباس علوی

پاکستان کو دہشتگردی کے ذریعے خانہ جنگی کیطرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے،علامہ ...

ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کو دھشت گردی کے ذریعے خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن محب وطن لوگوں کی وجہ سے دشمن اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو رہا پارہ چنار کا حالیہ دھشت گردی کا واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کڑی ہے پاکستان کو بزرگوں کی بہت ساری قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ مظہر عباس علوی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پارا چنار کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے جس میں معصوم شہریوں کا خون بہا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی گئے ہے ملت جعفریہ کا خون ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کا ضامن رہا ہے ہمارے ملک میں ایک عرصہ سے دھشت گردی جاری ہے لیکن کسی بھی حکومت نے اس کے خاتمے کے لیئے اقدامات نہیں کیئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر