مطالبات تسلیم،وہاڑی کے ایم ایس ،پیرامیڈیکل سٹاف کے درمیان تنازعات رات گئے حل،جاری ہڑتال بھی ختم

مطالبات تسلیم،وہاڑی کے ایم ایس ،پیرامیڈیکل سٹاف کے درمیان تنازعات رات گئے ...

وہاڑی(بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین کے درمیان تنازع رات گئے ہونے والے مذاکرات کے بعد حل ہو (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

گیااور گزشتہ تین روز سے جاری ہڑتال کو بھی ختم کر دیا گیامذاکرات میں صوبائی وائس چیئرمین الائیڈ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اے ڈی کنول نے کلیدی رول ادا کیا مذاکرات کے بعد صوبائی وائس چیئرمین اے ڈی کنول، ضلعی صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن محمد امجد اور محمد شفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں اور غلط فہمیوں کو دور کرنے اور انکے حل کے لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں شامل تھا کہ کسی بھی ملازم کے ساتھ انتقامی کاروائی نہیں ہوگی،جو ایف آئی آرملازمین کے خلاف کٹوائی گئیں انہیں واپس لیا جائے گا،انتقامی طور پر نکالے گئے لیٹرز کو واپس لیا جائے گاکسی بھی ملازم سے ڈیوٹی شفٹ سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جائے گی،پیرا میڈیکل سٹاف،نرسز اور دیگر عملہ کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جائے گاکسی ملازم کی ڈیوٹی زبانی تبدیل نہیں کی جائے گی کسی سٹاف نرس کو لیٹ نائٹ آفس میں نہیں بلایا جائے گا، سی سی ٹی وی کیمروں کو ریسٹ ہاؤس اور چینجنگ روم میں نہ نصب کیا جائے، تنخواہیں نہ پانے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں تمام مطالبات کی گارنٹی ڈپٹی کمشنر دیں گے اور آئندہ کسی غلطی پر انکوائری بھی وہ خود کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر