دکان کے قبضے کا جھگڑا تاجر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

دکان کے قبضے کا جھگڑا تاجر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)دکان کے قبضہ کا جھگڑا‘ تاجر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق‘ تاجروں نے بیلف کی دھلائی کردی ذرائع کے مطابق النگ لوہاری گیٹ کے تاجر حاجی اکرام اور محمد احمد کے مابین دکان کے قبضہ کا جھگڑا چل رہا تھا اور دونوں نے عدالت میں کیس کیا ہوا تھا گزشتہ روز محمد احمد بیلف شریف کے ہمراہ دکان پر آیا اور حاجی اکرام کو دکان (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
خالی کرنے کو کہا حاجی اکرام نے انکار کیا تو احمد اور اسکے ساتھیوں نے جھگڑا شروع کردیا اس دوران حاجی اکرام کو دل کا دورہ پڑا جسے فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں دم توڑ گیا ‘ لوہاری گیٹ کے تاجروں نے مشتعل ہو کر بیلف محمد شریف کو پکڑ کر اس کی دھلائی شروع کردی اور حاجی اکرام کی لاش سڑک پر احتجاج کیا جس پر متعلقہ تھانہ کپ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ‘ڈی ایس پی ربنواز تلہ نے بیلف کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر تاجروں نے حاجی اکرام کی لاش گھر منتقل کرکے سڑک کھول دی۔دریں اثناء لوہاری گیٹ میں بیلف کی زبردستی کے دوران تاجر محمد اکرم کی ہلاکت کے خلاف قومی تاجر اتحاد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بیلف کو معطل کرکے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔
دکان تنازع