چیف انجینئر میپکو کو دھمکیاں، سابق ایم پی اے کی ضمانت منظور، 15اپریل کو ریکارڈ طلب

چیف انجینئر میپکو کو دھمکیاں، سابق ایم پی اے کی ضمانت منظور، 15اپریل کو ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چیف انجینئر میپکو کو سنگین دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایم پی اے کی50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر عبوری ضمانت (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

منظور کرتے ہوئے پولیس تھانہ نیو ملتان سے15اپریل کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے فاضل عدالت میں سابق ایم پی اے محمد جاوید صدیقی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ ان کے خلاف میپکو دفتر میں داخل ہوکر چیف انجینئر میپکو ملتان پر پستول تان کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ وہ بالکل بے گناہ ہیں اور مقدمہ من گھڑت اور بے بنیاد ہے اور ملی بھگت سے انہیں مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے۔

ضمانت

مزید : ملتان صفحہ آخر