حاصل پور،بیوی کے اغوا میں مزاحمت ، مسلح افراد نے شوہر مار ڈالا

حاصل پور،بیوی کے اغوا میں مزاحمت ، مسلح افراد نے شوہر مار ڈالا

حاصل پور ( نما ئندہ خصوصی )نواحی علاقہ میں مسلح افراد نے اغواء شدہ لڑکی واپس لینے پر فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کر دیا۔نواحی گاوں 191مراد کی رہائشی خا تون بشری طارق کی پولیس رپورٹ کے مطا بق ان کے قریبی رشتہ داروں کی لٹرکی کو مل شہزادی کو ملزم جمیل عرف کالانے اغواء کر لیا تھا ۔(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

جسے پنچا ئتی طور پر واپس لے لیا گیا تھا ۔گز شتہ رات ملز مان جمیل اپنے مسلح ساتھیوں وزیر علی۔ملازم حسین۔بشارت کے ہمراہ دوبارہ لٹر کی کو اغواء کرنے آ یا تھا ۔اس کے خاوند طارق محمود نے مز احمت کی ۔جس پر ملزمان نے فائر نگ کرکے طارق محمود کو قتل کر دیا ۔اور خود موقع سے فرار ہو گئے ۔تھانہ صدر پولیس نے مقد مہ درج کر لیا ہے ۔تاہم کوئی بھی ملزم گرفتار نہ کیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر