میلسی، تہرے قتل کے مجرم کو 3بار سزائے موت، سوا لاکھ جرمانہ

میلسی، تہرے قتل کے مجرم کو 3بار سزائے موت، سوا لاکھ جرمانہ

میلسی ( نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج میلسی چوہدری آصف علی نے میلسی شہرکے مشہور تہرے قتل کیس کے ملزم کودس سال قید تین بارسزائے موت او رمجموعی طورپرایک لاکھ 25 ہزارروپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنایا استغاثہ کے مطابق مورخہ 22ستمبر2016کی شب کبیروالاکے رہائشی عادل نے اپنے دوساتھوں عمران عرف گھوڑااورعابدکے ساتھ آتش اسلحہ سے مسلح ہوکرمحلہ دورہٹہ میلسی کے دوکاندار(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

عمران علی بابرکولوٹنے کی کوشش کی دوران ڈکیتی دوکاندارکے مزاحمت کرنے پرڈاکو عادل نے اند ھادھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکراس کے دوساتھی ڈاکوعمران عرف گھوڑااورعابد موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ دوکاندارعمران علی بابراس فائرنگ سے جاں بحق ہوگیاتھادوران ڈکیتی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے کبیروالاکارہائشی عادل زخمی ہوگیاتھاپولیس نے زخمی عادل کوگرفتارکرکے ہسپتال منتقل کیااورعلاج معالجہ کرایا۔

تہرے قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر