کراچی، زہرا شاہد قتل کیس کی سماعت 17اپریل تک ملتوی

کراچی، زہرا شاہد قتل کیس کی سماعت 17اپریل تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زہرا شاہد قتل کیس کی سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرا شاہد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹرکابیان ریکارڈ کیا گیا ۔مقدمے میں چار ملزمان راشد عرف ٹیلر ،زاہد عباس زیدی ،عرفان لمبا اور کلیم گرفتار ہیں ۔زہرا شاہد کو مئی 2013میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر