سپریم کورٹ ، آئندہ ہفتے کیلئے 7 بنچ تشکیل

سپریم کورٹ ، آئندہ ہفتے کیلئے 7 بنچ تشکیل

اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے آئندہ عدالتی ہفتے کے لیے لاجر بنچ سمیت سات بنچ تشکیل دیدیئے ہیں ، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق پہلا بنچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل ہوگا جبکہ اورنج لائن ٹرین لاہورمنصوبے کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا لاجر بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید ، جسٹس مقبول باقر ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیال پر مشتمل ہوگا ،چوتھا بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ،پانچواں بنچ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن ،چھٹا بنچ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور ساتواں بنچ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا ۔

سپریم کورٹ

مزید : کراچی صفحہ اول