بلال سعید نے گلو کاری کو خیر باد کہہ دیا

بلال سعید نے گلو کاری کو خیر باد کہہ دیا
بلال سعید نے گلو کاری کو خیر باد کہہ دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف گلو کار بلال سعید نے گلو کاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے اور ان کا فیصلہ یہ ہے کہ سنگنگ کو خیرباد کہہ دیا جائے۔ بلال سعید نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 2011 میں کیااور وہ اپنے کیرئیر کے دوران کئی مشہور گانے گا چکے ہیں۔

بلال سعید کا پہلا البم ٹویلو 2011ءمیں ریلیز ہوا جس نے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ اس البم کو پنجابی میوزک ایوارڈ میں بیسٹ پوپ ووکلسٹ کی کیٹگری کے لئے نامزد کیا گیا۔ اس کے بعد بلال سعید کے کیرئیر میں اہم موڑ آیا جب 2012ءمیں ان کے ریلیز ہونے والے البم ماہی ماہی نے دنیا بھر میں ان کی بطور پوپ سنگر شناخت کرائی۔ بلال سعید کا گانا خیر منگدی 2014ءمیں لکس سٹائل ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ انہوں نے 2015ءمیں پاکستانی میوزک اینڈ میڈیا ایوارڈ بھی وصول کیا۔ ان کا گانا خیر منگدی کرن جوہر کی فلم "بار بار دیکھو" میں بھی شامل کیا گیا۔

مزید : تفریح


loading...