قصور میں پاکستان کا سب سے بڑا ورلڈ کرنسی میوزیم بنانے کا فیصلہ

قصور میں پاکستان کا سب سے بڑا ورلڈ کرنسی میوزیم بنانے کا فیصلہ
قصور میں پاکستان کا سب سے بڑا ورلڈ کرنسی میوزیم بنانے کا فیصلہ

  


قصور (کلیم اقبال صمد )قصور میں پاکستان کا سب سے بڑا ورلڈ کرنسی میوزیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے  جہاں مجموعی طور پر میوزیم میں 250 ممالک کے مختلف 3200 کرنسی نوٹس اور 350 ممالک کے 15000 مختلف سکے رکھے جائیں گے ، علاوہ ازیں مختلف ممالک کے 350 میڈلز بھی ڈسپلے کئے جائیں گے، کرنسی نوٹوں میں 150 سال پرانے نوٹ بھی شامل ہوں گے اور سکے جات میں 300 سال پرانے ملکوں کے سکے بھی شامل ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی طرف سے ایک گھر میں موجود کرنسی میوزیم کو دنیا کے سامنے لائے جانے کے بعد  پاکستان کے معروف کولیکٹر شکیل احمد خان کو باقاعدہ میوزیم بنانے اور اس کے پاس موجود کرنسی کو دنیا کو دکھانے کیلئے ڈونیٹ کرنے کی تجویز دی گئی جسے اس نے قبول کرلیا ، اس میوزیم میں شکیل احمد خان کی  طرف سے ڈونیٹ کئے گئے تمام کرنسی نوٹس اور سکے جات رکھے جائیں گے اور میوزیم کو ان کے والد کے نام کی مناسبت سے اسحاق خان میوزیم کا نام دیا جائے گا۔

پاکستان کا 150روپے کا سکہ جس کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں، 100 روپے کاسکہ اور وہ سب کچھ جو میوزیم میں موجود ہوگا، دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا میوزیم ہوگا جسے ڈسٹرکٹ کونسل کی زیر نگرانی رکھا جائے گا اور اس کے لئے ضلع قصور کے موجودہ میئر رانا سکندر حیات خان صاحب کی خصوصی کاوش پر بنایا جائے گا۔ اس میوزیم سے عوام کو جہاں پوری دنیا کی کرنسی ایک چھت تلے دیکھنے کو ملے گی وہیں اُن کو گوناگوں اور نادر معلومات بھی فراہم کی جاسکے گی۔ اس میوزیم کا باقاعدہ افتتاح جولائی میں متوقع ہے۔

 

مزید : قومی