”تمام 20 افراد ایک ہی رات قتل نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔“ سرگودھا میں خون کی ہولی کب سے جاری تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف سے پورا علاقہ لرز اٹھا

”تمام 20 افراد ایک ہی رات قتل نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔“ سرگودھا میں خون کی ہولی کب ...
”تمام 20 افراد ایک ہی رات قتل نہیں ہوئے بلکہ۔۔۔“ سرگودھا میں خون کی ہولی کب سے جاری تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف سے پورا علاقہ لرز اٹھا

  


سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے چک 95شمالی میں درگاہ علی محمد گجر میں مرنے والے تمام افراد کو ایک ہی رات قتل نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مرنے والے 20 افراد میں سے 4 کی لاشیں پرانی ہیں اور ان کی موت کو 48 گھنٹے گزر چکے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ قتل ہونے والے 20 افراد میں سے 4 افراد کی لاشیں پرانی ہیں جن میں سے 2 مرد اور 2 عورتیں ہیں۔ ان کی موت ہوئے 48 گھنٹے گزر چکے ہیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ قتل کی لرزہ خیز واردات کا آغاز ایک رات قبل ہی ہو چکا تھا لیکن کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو سکی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق 4 افراد کو ایک رات قبل موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ گزشتہ رات 16 افراد قتل ہوئے جبکہ مزید حقائق جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : سرگودھا