افغانستان کی حدود سے پاکستان پر چار مارٹر گولے داغ دئیے گئے

افغانستان کی حدود سے پاکستان پر چار مارٹر گولے داغ دئیے گئے
افغانستان کی حدود سے پاکستان پر چار مارٹر گولے داغ دئیے گئے

  


پارا چنار (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کی حدود سے پاکستان کے سرحدی علاقے پر مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نہیں ہوا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق افغانستان کی حدود سے پاکستان کی حدود میں کرم ایجنسی کے علاقے میں واقع شنگلک اور کچ کینہ کے علاقے میں چار مارٹر گولے فائر کیے گئے ۔پو لیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چار میزائل سرحدی علاقے میں آ گرے ،ایک میزائل شنگنگ میں مسجد کے قریب گر جبکہ دوسرا ایک دوکان پر جا گرا جس سے دوکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔دو میزائل کچ کینہ میں واقع قبرستان میں گرے ۔

قصور میں پاکستان کا سب سے بڑا ورلڈ کرنسی میوزیم بنانے کا فیصلہ

مزید : قومی