سرگودھا میں 20 افراد کا قتل ، الیکشن کمیشن نے ملزم عبدالوحید سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

سرگودھا میں 20 افراد کا قتل ، الیکشن کمیشن نے ملزم عبدالوحید سے لاتعلقی کا ...
سرگودھا میں 20 افراد کا قتل ، الیکشن کمیشن نے ملزم عبدالوحید سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

  


سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے درگاہ علی محمد گجر میں 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم عبدالوحید سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال قبل ریٹائر ہو گیا تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے ملزم عبدالوحید سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ وہ الیکشن کمیشن کا ملازم ہے اور درگاہ علی محمد گجر کا متولی ہے جو لوگوں کو دم درود کرتا تھا۔ ملزم درگاہ پر سائلین کو روحانی درس دیتا تھا اور انہیں گناہوں سے پاک کرنے کیلئے برہنہ کر کے دھمال ڈالنے کیلئے اکساتا تھا۔

الیکشن کمیشن سرگودھا نے اس معاملے پر وضاحت جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ ملزم اس وقت الیکشن کمیشن کا ملازم نہیں ہے کیونکہ وہ ڈیڑھ سال پہلے ریٹائر ہو گیا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کی جیب سے ملازمت کا کارڈ بھی ملا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن سرگودھا کا ملازم ہے اور ہفتے میں 2بار سائلین کو روحانی درس کیلئے بلاتا تھا اور انہیں دینی تعلیم دیتا تھا جبکہ وہ اس سے قبل بھی سائلین پر تشدد کر چکا ہے۔

مزید : سرگودھا


loading...