ہاکی ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے آخری میچ میں پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر سیریز وائٹ واش کر دی

ہاکی ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے آخری میچ میں پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ...
ہاکی ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا نے آخری میچ میں پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر سیریز وائٹ واش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈارون (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے ہاکی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق میچ شروع ہونے کے چوتھے منٹ میں ہی پاکستان کے ابو محمود نے عمدہ گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی لیکن آسٹریلیا نے بغیر کسی تاخیر کے جوابی حملہ کیا اور کیران اروناسیلیم نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔
میچ کے دسویں منٹ میں آسٹریلوی کپتان مارک نوویلز نے پنلٹی سٹروک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ 21 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد عمر بھٹہ نے گول کر کے میچ ایک بار پھر برابر کر دیا جس کے 2 منٹ بعد ہی ابو محمود نے عمدہ گول کرتے ہوئے پاکستان کو برتری دلا دی۔
پہلے ہاف کے آخری منٹ میں آسٹریلیا کے ٹرینٹ میٹون نے گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر برابر کر دیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں کینگروز نے عمدہ اور جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایرون کلینشمٹ اور فلائن اوگلیلوی نے یکے بعد دیگرے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 5 گولوں کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 4 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے 3 میچوں میں بھی پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا اور آخری میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

مزید :

کھیل -