ناصر جمشید کا بیان کب ریکارڈ ہو گا ،تاحال فیصلہ نہ ہو سکا

ناصر جمشید کا بیان کب ریکارڈ ہو گا ،تاحال فیصلہ نہ ہو سکا
ناصر جمشید کا بیان کب ریکارڈ ہو گا ،تاحال فیصلہ نہ ہو سکا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید کا بیان ریکار ڈ کرنے کے حوالے سے تا حال فیصلہ نہ ہو سکا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سربراہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ اور جی ایل لیگل کی انگلینڈ روانگی کی تاریخ طے نہ ہو سکی ۔سپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کا بیان اہمیت کا حامل ہے تاہم اس کو ریکارڈ کرنے کے حوالے سے تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ نا صر جمشید کو برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے ۔

مزید : کھیل