پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جاری ، چین اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک کی ملٹری ٹیمیں شامل ، آخری ٹیم سپرٹ مقابلہ منگلا کور نے جیت لیا : آئی ایس پی آر

پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جاری ، چین اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک کی ملٹری ...
پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جاری ، چین اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک کی ملٹری ٹیمیں شامل ، آخری ٹیم سپرٹ مقابلہ منگلا کور نے جیت لیا : آئی ایس پی آر

  


جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہلم کے قریب دوسرے پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جاری ہیں جس میں چین، انڈونیشیا، میانمار، سری لنکا، ترکی ،تھائی لینڈ، برطانیہ، اردن اور ملائیشیا،میانمار، مالدیپ کی ملٹری ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آخری ٹیم سپرٹ مقابلہ منگلا کور نے جیت لیا ،مقابلوں میں پاکستان آرمی کی 8 ٹیمیں شریک ہیں ، مقابلوں میں شرکاءکو دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں مشن مکمل کرنے کا ٹاسک دیا جا تا ہے ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقابلے کے دوسرے روز ملٹری ٹیموں کی جسمانی فٹنس،ٹیم سازی کو جانچا گیا۔ٹیم سپرٹ مقابلے سخت چیلنج میں کیے جاتے ہیں۔مقابلوں میں غیر ملکی ٹیموں کا طبی معائنہ اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔تما م ٹیموں نے مقابلے میں بھرپور شرکت کی اور کامیابیاں سمیٹیں ۔مقابلے میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے اسرار و رموز جانچے جائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...