درگاہ علی محمد گجر کے گدی نشین عبدالوحید کے اہل خانہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا

درگاہ علی محمد گجر کے گدی نشین عبدالوحید کے اہل خانہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا
درگاہ علی محمد گجر کے گدی نشین عبدالوحید کے اہل خانہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا

  


سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرگودھا میں درگاہ علی محمد گجر پر 20لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے گدی نشین عبدالوحید کے اہل خانہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے درگاہ علی محمد گجر کے متولی عبدالوحید اور 2ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے بعد ملزم کی فیملی کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالوحیدکا آبائی گاﺅں 20گ ب ضلع ننکانہ ہے تاہم وہ نوکری کی غرض سے 15سال قبل گاﺅں سے لاہور منتقل ہوا تھا ۔ادھر پولیس نے واقعے میں قتل ہونے والے 16مردوں اور 4خواتین کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ہیں ۔

مزید : سرگودھا