عمران خان میٹرو اور موٹر وے منصوبوں کو چوری کر رہے ہیں انہیں عقل چاہئے تو ”ن لیگ “ دینے کے لئے تیارہے : طلال چودھری

عمران خان میٹرو اور موٹر وے منصوبوں کو چوری کر رہے ہیں انہیں عقل چاہئے تو ”ن ...
عمران خان میٹرو اور موٹر وے منصوبوں کو چوری کر رہے ہیں انہیں عقل چاہئے تو ”ن لیگ “ دینے کے لئے تیارہے : طلال چودھری

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے چیئر مین تحریک انصاف کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ عمران خان پنجاب حکومت کے منصوبوں کو برا بھلا کہتے تھے اب وہی منصوبے اپنے خیبر پختونخواہ میں شروع کررہے ہیں۔میٹرو بس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنانے والے عمران خان اب اپنے صوبے میں اسلام آباد اور لاہور میٹرو کی لاگت سے مہنگا میٹرو منصوبہ بنا رہے ہیں۔تحریک انصاف کو اگر عقل کی ضرورت ہے تو ”ن“ لیگ عقل دینے کے لئے تیار ہے۔

وزیر اعظم کی شادی کے46 سال مکمل، والدہ کے گھر پر خاندان کے افراد سے مل کر کیک کاٹا

تلہ گنگ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ”ن لیگ“ کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ان کی تقریر کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماءطلال چودھری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چار سال تک ن لیگ اور پنجاب حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں اور کہتے تھے کہ موٹر وے اور میٹرو سے زیادہ تعلیم و صحت کو فوقیت دینی چاہیے۔اب عمران خان شہباز شریف کی پالیسیوں کی نقل کرتے ہوئے پشاور میں لاہور اور اسلام آباد سے مہنگی بنا رہے ہیں موٹر وے پر لعن طعن کرنے والے خاں صاحب اب اپنے ہی صوبے میں سوات موٹروے بنا رہے ہیں۔

چیف کمشنر اور کمشنر ایف بی آر کراچی کرپشن میں ملوث، ٹیکس دینے والوں کو بلا وجہ تنگ کیا جا رہا ہے :سلیم مانڈوی والا

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ نقل کے لئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیںاگر تحریک انصاف کو بھی نقل کے لئے عقل چاہئے تو ن لیگ انہیں عقل دینے کے لئے تیار ہے

مزید : قومی