سلو اوور ریٹ ، بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ پر ایک میچ کی پابندی عائد

سلو اوور ریٹ ، بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ پر ایک میچ کی پابندی ...
سلو اوور ریٹ ، بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ پر ایک میچ کی پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ پر سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کردیا گیا ، بنگلہ دیش کی ٹیم کے باقی ارکان پر بھی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ وقت میں میچ ختم کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے۔ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5.1 اور اپینڈکس 2 کے مطابق سلو اوور ریٹ پر بالنگ کرنے والی ٹیم کے تمام ارکان کو میچ فیس کا 10 فیصد فی اوور جبکہ کپتان کو ڈبل جرمانہ کیا جاتا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کر دیاہے:شہریار خان
مشرفی مرتضیٰ پر گزشتہ سال 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا تھا جس کے بعد 12 ماہ کے دوران انہوں نے دوسری بار آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی۔

سابق رکن اسمبلی چوہدری اخلاق نے کبڈی لیگ میں ٹیم خرید لی
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 70 رنز سے شکست دی تھی ۔ سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 280 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 44 اعشاریہ 3 اوورز میں 210 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔

مزید :

کھیل -