مریدین کو گناہ جھاڑنے کیلئے ڈنڈے سے مارنے اور چپ رہنے کا کہا گیا:پولیس رپورٹ میں انکشاف

مریدین کو گناہ جھاڑنے کیلئے ڈنڈے سے مارنے اور چپ رہنے کا کہا گیا:پولیس رپورٹ ...
مریدین کو گناہ جھاڑنے کیلئے ڈنڈے سے مارنے اور چپ رہنے کا کہا گیا:پولیس رپورٹ میں انکشاف

  


سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا میں 20افراد کے قتل کی واردات میں نیا انکشاف ہواہے ،پولیس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مریدین کو گناہ جھاڑنے کیلئے ڈنڈرے سے مارنے اور چپ رہنے کا کہا گیا ،ملز م نے ساری واردات ایک دن میں نہیں کی بلکہ دو دن میں وقفے وقفے سے کی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سجادہ نشین عبدالوحید نے کہا کہ اگر ٹکڑے بھی کر دوں تو صبح صحیح حالت میں لے آﺅں گا ،مریدین سجادہ نشین سے عقیدت میں ڈنڈے کھاتے رہے ۔پولیس رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی دن میں قتل نہیں کیا بلکہ پہلے جمعے اور ہفتے کی شب تین یا چار افراد کو قتل کیا گیا جبکہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دیگر افراد کو مارا گیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین ،ایک خاندان کے پانچ اور ایک خاندان کے چھ افراد شامل ہیں ۔

مزید : سرگودھا