فحش فلموں کا واحد فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا

فحش فلموں کا واحد فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا
فحش فلموں کا واحد فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)صنف مخالف کے ساتھ پہلی رومانوی ملاقات ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے جس سے پہلے اکثر نوعمر افراد خودکو پریشانی اور تذبذب کا شکار پاتے ہیں۔ اگرچہ اس مرحلے کو آسان کرنے کے لئے ماہرین کئی طرح کے مشورے دیتے ہیں لیکن ایک برطانوی ماہر نفسیات نے فحش فلموں کو مسئلے کا حل قرار دے کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر برن بام کہتی ہیں کہ انہوں نے سینکڑوں طلبا وطالبات پر تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ اگر پہلی رومانوی ملاقات سے پہلے فحش فلم دیکھ لی جائے تو یہ ملاقات بہت آسان ثابت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”246 طلبا وطالبات پر تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ جنسی خیالات کے باعث انسان کی ہچکچاہٹ بڑی حد تک دور ہوجاتی ہے اور وہ دل کی باتیں زبان پر لانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے۔ فحش فلم دیکھنے سے پہلی ملاقات کا دباﺅ اور انجانا خوف کم ہوجاتا ہے۔“

’اس معروف اداکارہ کی فحش فلم لیک ہوئی تو اس وقت وہ میرے ساتھ تھی، مسلسل روتی رہی لیکن جیسے ہی میں نے اسے یہ ایک فائدہ بتایا تو فوراً خوش ہوگئی‘
پروفیسر برن بام کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران نوجوانوں کے ایک گروپ کو صرف 0.03 سیکنڈ کے لئے صنف مخالف کی برہنہ تصویر دکھائی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو اتنے ہی وقت کے لئے ایک مچھلی کی تصویر دکھائی گئی۔ جن افراد کو برہنہ تصویر دکھائی گئی وہ کسی اجنبی کے ساتھ رومانوی ملاقات کے لئے نسبتاً زیادہ تیار اور پرجوش تھے۔ پروفیسر برن بام کے مطابق ”جنسی خیالات اور تصاویر کی وجہ سے انسان لاشعوری طور پر پراعتماد اور مثبت رویے کا اظہار شروع کردیتا ہے، جو صنف مخالف کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ آپ ذاتی نوعیت کی باتیں باآسانی بتانے لگتے ہیں، جس سے دوسرے فرد کے دل میں احساس پیدا ہوتا ہے کہ آپ اسے پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں وہ بھی جواباً مثبت ردعمل کا اظہار کرتاہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -