پولیس اور حساس اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن ،100گھروں کی تلاشی ،4افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
ملتان (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پولیس اور حساس اداروں نے ملتان میں سرچ آپریشن کرکے 100گھروں کی تلاشی لی اور 4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
وزیراعلی سندھ کا ڈہرکی میں جلسے سے خطاب،نادراکمل لغاری کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد
تفصیلات کے مطابق ملتان میں بستی ملوک کے علاقے میں حساس اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران100گھروں کی تلاشی لی اور50افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کی کرایہ داری ایکٹ کے تحت شناخی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی جبکہ پولیس نے کاررواء ی کرتے ہوئے 4افراد کو حراست میں لیاجن کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا۔بعد ازاں پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔