شاہینوں کی شاندار کارکردگی، چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1۔3 سے اپنے نام کرلی

شاہینوں کی شاندار کارکردگی، چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے ...
شاہینوں کی شاندار کارکردگی، چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1۔3 سے اپنے نام کرلی

  


پورٹ آف سپین(ڈیلی پاکستان آن لائن) چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں شاہینوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1۔3 سے اپنے نام کرلی۔بلے باز احمد شہزاد  6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 53رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز میں باﺅلرز کی کارکردگی اچھی،بیٹنگ لائن توقعات کے بر عکس پرفارم کر رہی ہے: انضمام الحق

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو پہلے بلے باز  کامران اکمل 20 رنز بنا  نے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے ،جن کے بعد احمد شہزاد نے وکٹ کو روکا اور 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔بابر اعظم 38 رنز بنا کر  ویلیئمز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔بلے باز شعیب ملک 9 اور کپتان سرفراز احمد 3 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے  پاکستان کے خلاف بیٹنگ شروع کی تو پہلے  بلے باز ایون لیوس صرف 7 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے جبکہ والٹن نے 40 رنز کی اننگز کھیلی اور شاداب خان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے باز مارلن سیمیولز  کو 22 جبکہ جیسن محمد کو صرف 1 سکور کرنے کے بعد ہی پویلیئن کی راہ دکھائی۔سمنز 1،سنیل نارائن 9، کیرن پولارڈ 3اور جیسن ہولڈر بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔

مزید : T20 /اہم خبریں