خیبر پختونخواہ کی پولیس غیر سیاسی ، سندھ اور پنجاب میں اصلاحات کی ضرورت ہے: آئی جی پنجاب

خیبر پختونخواہ کی پولیس غیر سیاسی ، سندھ اور پنجاب میں اصلاحات کی ضرورت ہے: ...
خیبر پختونخواہ کی پولیس غیر سیاسی ، سندھ اور پنجاب میں اصلاحات کی ضرورت ہے: آئی جی پنجاب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی پولیس غیر سیاسی ہوگئی ہے۔ سندھ اور پنجاب میں پولیس اصلاحات کی ضرورت ہے، پنجاب پولیس کی بھرتیوں میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ جماعت الدعوہ فعال نہیں بلکہ ان کی ایک تنظیم فلاح انسایت فعال ہے۔

حکومت بے روزگاری کے خاتمے میں ناکام ، نظام سے بغاوت کرنا ہوگی ، کرپٹ حکمرانوں کی جگہ اقتدار کے ایوان نہیں اڈیالہ جیل ہے:سراج الحق

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”جرگہ “ سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے میں پولیس کا کردار لائق تحسین ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجھے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے احکامات دئیے تھے جن میں پنجاب پولیس کافی حد تک کامیاب رہی ہے۔ انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس نے بہترین انتظامات کئے ہیں اور ان میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔پولیس ہمیشہ سے ہی امیر لوگوں کو چھوڑ دیتی ہے جبکہ غریب آدمی کے خلاف کارروائی کرتی ہے ، جوکہ عوام میں اس کا مورال گرانے کا باعث بن رہا ہے۔میڈیا پولیس کی خامیوں پر شور مچاتا ہے لیکن پولیس کی مثبت سرگرمیوں کو نظر انداز کردیتا ہے۔

نام نہاد پیروں نے اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ کیا ،مذہب کو بدنام کرنے والے عاملوں اور پیروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے :سینیٹر ساجد میر

مشتاق سکھیرا نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جہادیوں کو یہ تنظیمیں اگر فلاحی کاموں میں لگا رہی ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔جماعت الدعوة فعال نہیں،ان کی ایک تنظیم فلاح انسانیت فعال ہے اور وہ فلاحی سرگرمیاں کر رہے ہیں۔ لشکر جھنگوی کا پنجاب میں کوئی وجود نہیں ہے۔ 2سال سے سپاہ صحابہ کی تحریروتقریرمیں کافرکے نعروں کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سیکورٹی کے معاملات میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، پنجاب پولیس نے اپنی بہترین صلاحیتوں کی وجہ سے دہشت گردوں کا سفایا کیا ہے۔

ہمارے ملک کا مستقبل نوجوانوں کی فنی ہنرمندی سے وابستہ ہے ، فاٹا کے ذہین نوجوانوں کو ہم ہنرمند بناکر ملک کا مفید اور باعزت شہری بنائیں گے:اقبال ظفر جھگڑا

ریٹائرڈمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک اپنے بیٹے کے پاس جاﺅں گا،کتابوں کا مطالعہ کروں گا،اگر مجھے ملک اور قوم کی خدمت کا موقع ملا تو ضرور کروں گا۔

مزید : لاہور