عافیہ صدیقی کی رہائی کب ہوگی؟

عافیہ صدیقی کی رہائی کب ہوگی؟
عافیہ صدیقی کی رہائی کب ہوگی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کراچی سے اغواء کر کے امریکیوں کے حوالہ کر دیا گیا تھا۔عافیہ کی قید کو15برس مکمل ہو رہے ہیں۔

عافیہ کو قیدی عورت کا خطاب امریکی تنظیم آئی آر سی نے دیا ہے۔ اس سال نیویارک میں عورتوں کا عالمی دن Free Political Prisoners کے عنوان سے عالم اسلام کی دو بیٹیوں دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور دختر فلسطین احد تمیمی سے منسوب کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، ساؤتھ افریقہ، برطانیہ ، ناروے ، ترکی اور دیگر ممالک میں ’’عالمی یوم خواتین ‘‘ ڈاکٹر عافیہ سے منسوب کیا جارہا ہے۔

میری پاکستان میں تمام انسانی اور عورتوں کے حقوق کی تنظیموں کے رہنماؤں سے بالخصوص اپیل ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی قید ناحق کے خاتمہ اور وطن واپسی کیلئے آگے بڑھ کر بھرپور کردار ادا کریں۔


ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن پاکستان میں عافیہ موومنٹ کے زیر انتظام رہائی کی تحریک چلا رہی ہیں۔حکمرانوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے وعدے تو کئے لیکن اقتدار ملنے کے بعد ان وعدوں کو بھول گئے۔

کسی نے بھی عافیہ کی رہائی کے لئے کردار ادا نہیں کیا۔


اگر خواتین کے حقوق کا احترام نہ کیا جائے تو عالمی دن منانے کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔ کسی بھی قوم کی غیرت اور حمیت کی پہچان ان کے معاشرے میں ماں ، بہن اور بیٹی کے مقام سے ہوتی ہے مگر افسوس ہم 21 ویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں پستی کی سمت سفر کررہے ہیں۔


خواتین میں تعلیم کا فقدان ان کی معاشرتی اور معاشی حیثیت قائم کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ عافیہ کا خواب تعلیم یافتہ پاکستان تھا تاکہ ایک باشعور قوم اور ترقی پذیرملک کے پرچم کو اقوام عالم میں سربلند کیا جاسکے۔

عافیہ کی واپسی کا ایک انتہائی نادر اور سنہری موقع گذشتہ سال2017 ء میں مسلم لیگ ن کے’’ تاحیات قائد‘‘ اور سابق وزیراعظم میاں محمد شریف کی حکومت نے امریکی صدارت کی دوسری مدت مکمل کرنے والے باراک اوبامہ کو ایک خط نہ لکھ کر ضائع کردیا تھا مگر اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ عافیہ کو وطن واپس لانے کا فریضہ ختم ہوگیا ۔ عافیہ کی واپسی کیلئے غیرتمند قومی قیادت کی ضرورت ہے جس کی تلاش میں عافیہ کے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم بھی ہے۔

مزید :

رائے -کالم -