بھارت کاچینی کے برآمدی قوانین میں نرمی کا اعلان
نئی دہلی(یوا ین پی)بھارت کی حکومت نے اندرون ملک چینی کے نرخوں میں کمی کو روکنے کے لیے پروڈکٹ کے برآمدی قوانین میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جو شوگر مل مالکان رواں سیزن کے اختتام تک تیار چینی برآمد کریں گے ،انہیں آئندہ 2سیزن کے دوران (ستمبر2021ء تک) خام چینی کی ڈیوٹی کے بغیربرآمد کی اجازت ہوگی دوسری جانب بھارتی صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایسے وقت چینی کی برآمد کی اجازت دی ہے جب دنیا بھر میں اس کے نرخ انتہائی کم ہیں، اس عمل سے صنعتکاروں کو 150 ڈالر فی ٹن نقصان ہوگا۔