8مہینوں میں اشیائے خوردنوش کی برآمدات میں 21 فیصداضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں ملک سے اشیائے خوردنوش کی برآمدات میں 21 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک اشیائے خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 2.842 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے اشیائے خوراک کی برآمدات سے 2.334ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔