جنوبی افریقہ میں سرجیکل آلات وٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمائش مئی میں منعقد ہوگی

جنوبی افریقہ میں سرجیکل آلات وٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمائش مئی میں منعقد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) جنوبی افریقہ میں سرجیکل آلات وٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمائش مئی میں منعقد ہوگی۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق جوہانسبرگ میں ’’افریقہ ہیلتھ ایکسپو‘‘ کے نام سے منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی نمائش میں سرجیکل آلات، ہاسپٹلزٹیکسٹائل، ہاسپٹل فرنیچر، میڈیکل ٹیکنالوجی، آرتھوپیڈک ٹیکنالوجی، طبی خدمات ، فیزیوتھراپی آلات اورطب سے متعلق دیگر آلات اورسازوسامان بنانے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کوبین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے نمائش میں شرکت کیلئے 2لاکھ 15ہزارروپے کی فیس مقررکی ہے۔
نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کو 13اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -