کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کا پہلا اجلاس 4اپریل کوہوگا
ملتان (یو این پی )کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کا پہلا اجلاس 4 اپریل کو سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں منعقد ہو گا، اجلاس کی صدارت وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ کریں گے۔ اجلاس میں کپاس کی ضلع وار بوائی، علاقائی ہدف اور بوائی سے پہلے محکمہ زراعت کی سرگرمیاں، کپاس کے کیڑوں کی صورت حال، بجلی کی فراہمی کی صورت حال، کپاس کے علاقوں کیلئے موسم کی پیش گوئی ،نہری پانی کی دستیابی، زرعی ادویات و کھادوں کی فراہمی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔