پی ایس ا و ترکی کی کمپنی کے ساتھ مذاکرات کاعمل شروع کرے گی

پی ایس ا و ترکی کی کمپنی کے ساتھ مذاکرات کاعمل شروع کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) پیٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کیلئے ترکی کی کمپنی کے ساتھ مذاکرات کاعمل شروع کریں گی ۔سرکاری ذرائع نے اے پی پی کوبتایا کہ ترکش پیٹرولئیم انٹرنیشنل کمپنی(ٹی پی آئی سی) کے ساتھ پیٹرولئیم مصنوعات کی خریدوفروخت کیلئے ترکی کی کمپنی کے ساتھ مذاکرات کاعمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ مذاکراتی عمل دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال فروری میں طے پائے جانیوالے مفاہمت کی دستاویزکی روشنی میں ہورہاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولئیم مصنوعات کی خریدوفروخت کے ضمن میں خریدوفروخت کے معاہدے کامسودہ تیارکرلیاگیاہے اوراسے ترک کمپنی کے ساتھ شریک کیا گیاہے تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی کاقیام عمل میں لایا جاچکاہے۔

مزید :

کامرس -