ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ،سٹیڈیم کے اطراف امتحانی مراکز میں امتحانات معمول کے مطابق ہونگے:چیئرمین میٹرک بورڈ

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ،سٹیڈیم کے اطراف امتحانی مراکز میں امتحانات ...
ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ،سٹیڈیم کے اطراف امتحانی مراکز میں امتحانات معمول کے مطابق ہونگے:چیئرمین میٹرک بورڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعیدالدین نے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کے اطراف واقع امتحانی مراکز میں امتحانات معمول کے مطابق ہونگے۔
ایک بیان میں چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ طلبا ایڈمٹ کارڈ دکھا کر امتحانی مراکز جاسکیں گے، ڈپٹی کمشنر نے اس معاملے میں پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20میچوں کے سیریز کے باعث سٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سٹیڈیم جانے والے راستے بھی عام ٹریفک کے لئے بند کردیئے گئے ہیں