احسن زلفی کا بطور اداکار پہلا ڈرامہ’’لشکارا‘‘کل آن ائیر ہوگا

احسن زلفی کا بطور اداکار پہلا ڈرامہ’’لشکارا‘‘کل آن ائیر ہوگا
احسن زلفی کا بطور اداکار پہلا ڈرامہ’’لشکارا‘‘کل آن ائیر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)احسن زلفی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہے جنہوں نے اپنی پہچان ایک ماہرڈی او پی کی حیثیت سے بنائی ۔وہ کاشف نثار سمیت کئی ڈائریکٹرز کے ساتھ بھی ڈی او پی کے طور پر کام کرچکے ہیں جبکہ ان کے کریڈٹ پر کئی سولو پراجیکٹ بھی ہیں تاہم اب وہ اپنے کیرئر کی شروعات اداکار کے طور پر کرنے جارہے ہیں اور ان کی زندگی کا بطور اداکار پہلا ڈرامہ’’لشکارا‘‘ کل سے نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا جس میں انہوں نے عمران اشرف اور محسن عباس حیدر کے دوست کا کردار کیا ہے جس کا نام"چٹا" ہے. احسن زلفی اس سب کا کریڈٹ کاشف نثار کو دیتے ہیں جن کے کہنے پر وہ ایکٹنگ کے لئے تیار ہوئے۔
اس سیریل کے رائٹر ظفر معراج اور ڈائریکٹر کاشف نثار ہیں جبکہ کاسٹ میں اشنا شاہ،نورالحسن،صبا فیصل اور صبا حمید سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں. احسن زلفی کا کہنا ہے کہ ناظرین ہی اس بات کا فیصلہ کریں گے میں نے کیسا کام کیا ہے لیکن میں نے جتبا کام بھی نہایت محنت سے کیا۔

مزید :

کلچر -