ستارہ بیگ فیصل آباد میں فن کا جادو جگانے میں مصروف
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ستارہ بیگ شائقین کے اصرار اور پر زور فرمائش پرپرفارم کرنے کے لئے فیصل آباد پہنچ گئیں ۔ستارہ بیگ نے بتایا کہ ان کے چاہنے والے ملک بھر میں موجود ہیں اس لئے وہ ملک کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ سٹار تھیٹر میں "آدیکھ تماشا" میں اپنے حسن کا جادو جگارہی ہیں۔ستارہ بیگ نے کہا کہ وہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کیونکہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں وہاں شائقین کا جم غفیر لگ جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کہ شہرت سے نالاں کئی لوگوں نے مختلف اوچھے ہتھکنڈے بھی اپنائے لیکن اللہ تعالی نے ہمیشہ انہیں سرخرو ہی کیا۔