والد کی وفات کے بعد سدرہ نورکی شوبز میں دوبارہ واپسی
لاہور( فلم رپورٹر) اداکارہ سدرہ نورنے شوبز سر گر میوں میں دوبارہ حصہ لینا شروع کر دیا ‘اسٹیج ڈرامہ ’’تازہ ڈرائی فروٹ ‘‘میں سدرہ نور،خوشبواور ماہ نور کی انٹری پر شائقین بھی ہال میں ڈانس کرتے نظر آئے۔اداکارہ والد کی وفات کی وجہ سے اداکارہ نے شوبز سرگرمیوں سے کنارہ کشی کرلی تھی جس کے بعد اداکارہ نے اب الفلاح تھیٹر سے دوبارہ اپنے شوبز سرگرمیاں کا آغاز کردیاہے۔سدرہ نے بتایا کہ اگلے مہینے اپنا پہلا گانا بھی لانچ کررہی ہوں اور اس کے ساتھ ایک پشتو فلم کی شوٹنگ میں بھی دوبارہ حصہ لے رہی ہووالد کی وفات کے بعد اس فلم کی مزید شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکی تھی۔یہ پشتو فلم عید پر ریلیز ہو گی۔